ETV Bharat / international

Haiti Earthquake: ہیٹی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1419 تک پہنچی

ہیٹی میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1419 تک جا پہنچی اور 6،900 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ زلزلے نے 2،868 گھروں کو تباہ کیا اور مزید 5،410 کو نقصان پہنچایا۔

Haiti Earthquake update
ہیٹی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1419 تک پہنچی
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 11:38 AM IST

کیریبیائی ملک ہیٹی میں سنیچر کی صبح زلزلے کے تیز جھٹکوں سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 1419 ہوگئی ہے۔ ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

ایجنسی کے مطابق سب سے زیادہ اموات سود (خطے) میں درج کی گئی ہے۔ اس کے بعد گرینڈ اینس ڈپارٹمنٹ، نپس اور نارڈ اویسٹ میں دو افراد کی اموات درج کی گئی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق زخمیوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ 6،900 ہے۔ اس سے قبل ایجنسی نے سنیچر کو بتایا تھا کہ 2800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ زلزلے نے 2،868 گھروں کو تباہ کیا اور مزید 5،410 کو نقصان پہنچایا۔

ہیٹی کے ساحل پر 7.2 شدت کا یہ زلزلہ ہفتہ کے روز صبح 8:30 بجے تقریبا 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ اس کا مرکز ملک کے جنوب مغربی حصے میں سینٹ لوئس ڈو سوڈ سے 12 کلومیٹر (7.5 میل) شمال مشرق میں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.