کورونا وائرس وبائی مرض نے دنیا بھر میں اب تک 63،65،173 سے زائد افراد کو کو متاثر کیا ہے اور اس سے 3،77،397 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، حالانکہ 29،03،382 سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پیر کے مقابلے میں تھوڑی کمی آئی ہے۔ اس دوران ملک میں كوویڈ -19 کے 8171 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 198706 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 204 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5598 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کوروناوائرس کے 97581 ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ 95527 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1859323 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 106925 اموات ہو چکی ہے۔ برازیل میں اب تک 529405 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 30046 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
روس میں بھی كوویڈ -19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 414338 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4849 افرادنے جان گنوائی ہے۔ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 77762 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 39127 اموات ہو چکی ہے۔
یوروپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 47533 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 197233 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 638239 لوگ متاثر اور12727 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 15184 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے۔
یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،89،348 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 28،836 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،83،83594 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8،555 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس اب تک 1،64،769 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،563 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 1،54،445 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7878 لوگوں اس وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے.
میکسیکو میں 10167، بیلجیم میں 9486، کینیڈا میں 7404، ہالینڈ میں 5991، پیرو میں 4634، سویڈن میں 4403، ایکواڈور میں 3358، سوئٹزرلینڈ میں 1920، آئر لینڈ میں 1650 اور پرتگال میں 1424 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کوروناوائرس سےاب تک 72460 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1543 لوگوں کی موت ہو چکی ہے.
واضح ہو کہ چین نے کورونا وائرس کے پانچ نئے معاملات کی اطلاع دی ہے۔ چین میں اس ہفتے اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے اور معیشت کو مضبوط بنائے رکھنے کے لئے دیگر صنعتی اداروں کو بھی کھول دیا گیا ہے، حالانکہ اس دوران سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ واضح ہو کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال چین کے شہر وہان میں سامنے آیا تھا۔
پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ نے ملک میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے نااہلی کے الزامات کا ایک بار پھر سے دفاع کیا ہے۔ واضح ہو کہ چین کے شہر ووہان میں 23 جنوری سے پہلے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔