محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق 'حادثے میں الیمنٹري اسکول کے 20 بچے اور دیگر 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔'
اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ 'اس حادثہ میں 17 بچے اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'
مقامی میڈیا کے مطابق 'کل 60 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔'
اس درمیان ایندھن گرانے والے طیارے سے منسلک کمپنی ڈیلٹا ایر لائنز نے بیان جاری کر کے کہا کہ 'لاس ا ینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے منگل کو طیارہ 89 نے شنگھائی کے لئے پرواز بھری تھی لیکن اس کے فورا بعد ہی انجن میں مسئلہ پیدا ہونے کے بعد اسے لینڈنگ کرنی پڑی۔ لینڈنگ کے لئے وزن کم کرنے کی وجہ سے ایندھن چھوڑنا پڑا تھا۔'
اس حادثے کے بعد اسکول کے بچوں نے جلد سے متعلق بیماری کی شکایت کی جس کے بعد ان کا علاج کرایا گیا۔