ETV Bharat / international

امریکی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کا خدشہ

ڈیمو کریٹک ممبران کانگریس نے ایف بی آئی سے صدارتی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کے بارے میں معلومات فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔

United States elections
United States elections
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 12:52 PM IST

امریکہ میں ڈیمو کریٹک ممبران کانگریس نے وفاقی تحقیقاتی بیورو ایف بی آئی سے آئندہ صدارتی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی کوشش کے الزامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔

اس سلسلے میں کانگریس (پارلیمنٹ) ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی، سینیٹر چک شومر اور دیگر رہنماؤں نے پیر کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو ایک خط لکھا۔ کرسٹوفر کو لکھے گئے خط میں ان رہنماؤں نے کہا کہ ’’ہماری درخواست ہے کہ ایف بی آئی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے تمام ممبروں کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔‘‘

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کون سا ملک صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.