کیلی سپراٹ نے منگل کی دیر شام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "پانچ افراد کو مرکز سے منتقل کیا گیا ہے اور فی الحال مجھے زخمیوں کی حالت کا علم نہیں ہے"۔
انہوں نے کہا کہ الینا ہیلتھ سنٹر میں فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں انہیں زیادہ معلومات نہیں ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ اس واقعے میں کتنے افراد کی موت ہوئی ہے۔ ورائٹ کاؤنٹی کے شیرف شین ڈیرنگر نے کہا کہ حملے میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت 67 سالہ گریگوری الوریچ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی ماضی میں بھیمقامی پولس کے ساتھ مڈبھیڑ ہوچکی ہے۔
یو این آئی