امریکہ نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے بچاو کے لئے استعمال ہونے والے چین کی سات کمپنیوں کے این۔95 ماسک کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جانچ میں یہ ماسک اس انفیکشن سے بچاو کرنے کے قابل نہیں پائے گئے۔'
امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے پریس بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
ایف ڈی اے نے بتایا کہ 'جانچ میں پایا گیا کہ چین کی سات کمپنیوں کے این۔95 ماسک گھٹیا ہیں اور اس انفیکشن سے بچاو کرنے کے قابل نہیں ہیں۔'
امریکہ نے جن چینی کمپنیوں کے بنائے ہوئے این۔95 ماسک کی کوالٹی پر سوال اٹھاتے ہیں ان میں سی ٹی ٹی کو، ڈ یڈی بے بی کو، ڈانگوان شیانڈا میڈیکل اکویپمنٹ کو، گوآنگ ڈاگ فیئی فین ایمسٹار تکنالوجی، گوانگ ڈانگ نیواوکانگ میڈیکل ٹکنالوجی کو، ہوئجھو ہوئی نو ٹکنالوجی کو اور لنشان شینڈون ٹکنالوجی شامل ہیں۔