ETV Bharat / international

امریکہ میں ڈیموکریٹک کی کامیابی سے کورونا ویکسین میں تاخیر ہو گی: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا ویکسین کے معاملے میں تاخیر کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا جو بائیڈن ملک کو بند کردیں گے اور کورونا ویکسین معاملہ میں تاخیر کریں گے اور وبا کی مدت طویل کردیں گے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 2:21 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی سے ریاست مشی گن سمیت پورے امریکہ میں کورونا سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔

ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ 'ڈیموکریٹ سخت اور غیرسائنٹیفک لاک ڈاؤن سے ہماری ریکوری کو ختم کریں گے، جیسا کہ اس وقت آپ کی ریاستی حکومت کر رہی ہے'۔

صدر کے مطابق، ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا ویکسین کے معاملے میں تاخیر کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا جو بائیڈن ملک کو بند کردیں گے اور کورونا ویکسین معاملہ میں تاخیر کریں گے اور وبا کی مدت طویل کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جو بائیڈن کی اسکیم مشی گن کو برباد کردے گی، جبکہ میری اسکیم اس ریاست کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور مضوط بنائے گی'۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ڈیمو کریٹ حریف جو بائیڈن کا منصوبہ مشی گن میں زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو لانے ،انہیں امریکیوں کے پیسوں کے بل پر مفت ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے اور دیگر فائدے دینے کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.