ETV Bharat / international

ڈیموکریٹک کی رکنِ کانگرس الہان عمر نے تیسری بار شادی کی - ٹم مینیٹ

خیال رہے کہ ٹم مینیٹ کی سابقہ بیوی بیتھ مینیٹ نے گذستہ برس اگست ماہ میں امریکی عدالت میں اپنے شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ان کے شوہر کے تعلقات الہام عمر کے ساتھ اپریل سنہ 2019 سے ہی ہیں۔

ڈیموکریٹک کی رکنِ کانگرس الہان عمر نے تیسری بار شادی کی

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 12:00 AM IST

صومالیائی نژاد امریکی خاتون اور ڈیموکریٹک کی رکنِ کانگرس الہان عمر نے اپنے عاشق ٹِم مینیٹ کے ساتھ آخر کار شادی کر لی۔ الہام نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے شوہر احمد ہیرسی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

الہام عمر اور ان کے عاشق سے شوہر بنے ٹم مینیٹ

اس سے قبل مینیٹ کی بیوی نے الہام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الہام نے ان کے شوہر کو اپنی زلفوں کا اسیر بنا لیا ہے۔ تاہم الہام نے ان کے سبھی الزامات کی تردید کی تھی۔

خیال رہے کہ ٹم مینیٹ کی سابقہ بیوی بیتھ مینیٹ نے گذستہ برس اگست ماہ میں امریکی عدالت میں اپنے شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ان کے شوہر کے تعلقات الہام عمر کے ساتھ اپریل سنہ 2019 سے ہی ہیں۔

کاغذات میں یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ دھوکہ دہی کے مرتکب شوہر نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ پہلی بار الہان عمر سے اُس وقت ملا جب الہان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سیاسی مشیر کے طور پر خدمات کے لیے ٹم کا انتخاب کیا۔

الہام عمر اپنے پہلے شوہر اور بچوں کے ہمراہ

واضح رہے کہ 37 سالہ الہان عمر کی پہلی شادی سنہ 2009 میں احمد نور سعید علمی سے ہوئی تھی، جن سے تین بچے بھی ہیں۔ سنہ 2017 میں احمد نور سعید سے طلاق کے بعد الہام نے سنہ 2018 میں احمد ہیرسی سے شادی کی لیکن سنہ 2019 میں ہیرسی سے بھی طلاق ہو گئی۔ انہوں نے اکتوبر 2019 میں مینیسوٹا کی ایک عدالت میں اپنے احمد ہیرسی سے طلاق لینے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

الہام عمر دائیں اپنے عاشق سے شوہر بنے ٹم کے ساتھ جبکہ بائیں اپنے پہلے شوہر احمد نور سعید کے ساتھ

آخر کار انہوں نے اپنے عاشق ٹم مینیٹ سے شادی کر لی جو کہ الہام کی تیسری شادی ہے، جبکہ ٹم کی دوسری شادی ہے۔

الہام عمر اور ان کے دوسرے شوہر احمد ہیرسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.