ETV Bharat / international

امریکہ میں ماسک کی کمی کے سبب قیمتی جانیں جا رہی ہیں: ماہرین - ماہرین

معاشی اعداد و شمار اور حکومت کے داخلی دستاویزات کے جائزے کی بنیاد پر واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کی ایک جماعت نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وبا کے خطرات کو بھانپنے اور اس کی تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 6:22 PM IST

امریکہ میں صحت کے ماہرین کا کہنا ہےکہ رواں برس کے اوائل میں امریکی حکومت کی جانب سے چین کو بھیجے گئے ماسک کے سبب یہاں ماسک کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری ماہ میں چین کو لاکھوں ڈالر کی رقم کے ماسک اور دیگر طبی ساز و سامان روانہ کیا تھا۔ اگر یہی ماسک چین نہ بھیجے گئے ہوتے تو امریکہ میں بہت سی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

معاشی اعداد و شمار اور حکومت کے داخلی دستاویزات کے جائزے کی بنیاد پر واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کی ایک جماعت نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وبا کے خطرات کو بھانپنے اور اس کی تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکساس سے ڈیموکریٹس کی نمائندہ لائیڈ ڈاگیٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ماہرین کے مشورے پر عمل کرکے تیاری کرنے کے بجائے نظر انداز کیا ہے۔

قانون ساز نے اخبار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال طبی ساز و سامان کی سہولت کی کمی کے باعث لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.