ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

وزارت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69،389 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد برازیل میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،45،90،678 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں
برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 12:55 PM IST

برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3101 مزید اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جو امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی۔

وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں کورونا وائرس کے 69،389 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،45،90،678 ہوگئی ہے۔

اس لاطینی امریکی ملک میں وبا کے پھیلنے کے بعد سے 1.31 کروڑ افراد اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اپریل میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وبا سے اس مہینے میں تقریبا 70،000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں یہ تعداد 66000 تھی۔

برازیل کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اورہندوستان کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.