ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

the number of deaths from the coronavirus worldwide is close to 2.5 million
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 9:33 PM IST

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 11.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں، اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 814 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں کورونا کا بحران برقرار ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 80 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ 5.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، تاہم یہاں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 38 ہزار 705 ہوگئی ہے۔ وہیں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 705 ہوگئی ہے۔

ایک کروڑ سے زائد کیسز والے تین ممالک میں شامل برازیل میں اب تک ایک کروڑ تین لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 2.49 لاکھ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ، بھارت اور برازیل کے بعد کورونا سے متاثر سب سے زائد ممالک میں برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 41.56 لاکھ ہوگئی ہے اور تقریبا 1.22 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا سے 41.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 83،044 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں 37.21 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 85،473 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ایک خاتون کا وحشیانہ قتل

اسپین میں اب تک 31.70 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو ئے ہیں اور 68،468 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 28.48 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 96،666 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی میں کورونا سے اب تک 26.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28،285 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 69،170 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 22.37 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 59،260 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا سے 20.85 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 51،650 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ میکسیکو میں 20.60 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1.82 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.