امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 42,946,446 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثراور1,154,857 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 31,673,006 ہو چکی ہے۔
وہیں امریکہ میں اب تک کورونا سے 230,068 مریض ہلاک، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8,827,932 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50،129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78،64،811 ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران 62،077 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
اب تک بھارت میں 70،78،123 مریضوں نے کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کی ہے۔ تو وہیں فعال کیسز میں 12،526 کی کمی سے یہ تعداد 6،68،154 رہ گئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 578 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،18،534 ہوگئی۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.96 کروڑ سے تجاوز