ETV Bharat / international

امریکہ: واشنگٹن ڈی سی میں پُرتشدد جھڑپیں

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:33 PM IST

جب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ جو بائیڈن نے انتخابات میں دھاندھلی کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے سبب امریکہ میں یہ سب کچھ دیکھنے کو مل رہے ہے۔

sdf
sdf

ہفتے کی شب امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور بلیک لائفس میٹرز کے مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران کم از کم ایک چاقو زنی اور 20 افراد کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ویڈیو

دن میں ٹرمپ کے کئی ہزار حامی یکجا ہوئے تھے، جنہوں نے انتخابی نتائج پر احتجاج کیا تھا۔ دن کے وقت واشنگٹن ڈی سی میں پر امن مظاہرے ہو رہے تھے، جبکہ رات میں یہ مظاہرے پُر تشدد ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جب ٹرمپ حامیوں کے چھوٹے گروپز نے وائٹ ہاؤس کے ایک بلاک کے قریب بلیک لائفس میٹر پلازہ کے آس پاس کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تو اس دوران جھڑپیں ہوئیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف متعدد قسم کے الزامات کیس درج کیا گیا ہے، جن میں حملہ کرنا اور اسلحہ رکھنا شامل ہے۔ اس دوران پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے اور متعدد آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تقریبا 10 روز قبل امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کامیابی ملی ہے، ایسے میں ٹرمپ اور ان کے حامی الزام لگا رہے ہیں کہ بائیڈن نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے۔ اسی وجہ سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.