ETV Bharat / international

چلی میں کوروناوائرس کے 1839 نئے کیسز - مجموعی تعداد 4،66،590 ہوگئی

ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4،66،590 ہوگئی ہے۔

COVID
COVID
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 9:54 AM IST

چلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4،66،590 ہوگئی ہے۔

چلی کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کے 14116 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 4،39،607 افراد پہلے ہی اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ وزیر صحت اینریک پیرس نے لوگوں سے خاص طور پر سینٹیاگو اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے جہاں سے پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ’’ماسک کو صحیح طریقے سے استعمال کریں، اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھوئیں اور کم سے کم ایک میٹر کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لئے یہ اقدامات سائنسی طور پر ثابت ہوئے ہیں۔‘‘

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں مزید 45 مریض کورونا وائرس سے فوت ہوگئے، جس سے کووڈ 19 کے سبب ملک میں ہلاک شدگا ن کی تعداد بڑھ کر 12،867 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.