ETV Bharat / international

کیلیفورنیا: آگ کی وجہ سے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت

امریکہ کے شمالی کیلیفورنیا میں انتظامیہ نے جنگلوں میں لگی شدید آگ کی وجہ سے 50 ہزار افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کو کہا ہے۔

جنگلوں میں لگی شدید آگ
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 12:13 PM IST

ہالی وڈ رپورٹر پورٹل نے سونوما کے علاقائی شیریف کے دفتر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ پورٹل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ هيلسبرگ اور ونڈ کے لوگوں کو تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے بڑھنے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گزشتہ 25 برسوں میں اس علاقے سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ آگ کی وجہ سے کیلیفورنیا میں لاکھوں لوگ ابھی بھی بجلی کے بغیر اندھیرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے جنگلوں سے ملحقہ لاس اینجلس اور سونوما علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ لاس اینجلس امریکہ کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کے گھر ہیں جبکہ سونوما میں پانچ لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

پی جی اینڈ ای محکمہ موسمیات کے ماہر اسکاٹ اسٹرینفیل نے کہا ہے کہ 'آنے والے ہواؤں کی رفتار پچھلے کئی برسوں سے زیادہ تیز ہوگی۔ یہ ہوا حالیہ ہواؤں کے واقعات سے بھی زیادہ تیز ہونے کا امکان ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.