ETV Bharat / international

کیلیفورنیا میں بجلی نہ فراہم کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی شدید آگ کی وجہ سے 9 لاکھ 40 ہزار صارفین کو بجلی نہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا میں بجلی نہ فراہم کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 12:12 PM IST

کیلیفورنیا کی سب سے بڑی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی (پی جی اینڈ ای) نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے شمالی حصے میں 36 اضلاع میں 'عوامی تحفظ بجلی بند' کے نام سے 9 لاکھ 40 ہزار صارفین کو بجلی فراہم نہیں کرے گی کیونکہ بڑے پیمانے پر تیز آندھیوں اور خراب حالات کی وجہ سے جنگل کی آگ بھڑک رہی ہے۔

'چونکہ یہ موسمی نظام دو سے تین دن کے عرصے میں شمال سے جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے شمالی اور وسطی کیلیفورنیا میں بجلی کے صارفین مختلف اوقات میں گرم، خشک ہواؤں کے اثرات محسوس کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بندش کا مقصد تباہ کن جنگل کی آگ کو روکنا ہے جس کے دوران خاص طور پر خشک اور تیز ہوا کے موسم کی توقع کی جارہی ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات کے مطابق جنگل کی آگ نے 25,455 ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا ہے اور اگلے کچھ وقت میں اس میں 10 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے شمالی کیلیفورنیا میں انتظامیہ نے جنگلوں میں لگی شدید آگ کی وجہ سے 50 ہزار افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کو کہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق هيلسبرگ اور ونڈ کے لوگوں کو تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے بڑھنے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی جی اینڈ ای محکمہ موسمیات کے ماہر اسکاٹ اسٹرینفیل نے کہا ہے کہ 'آنے والے ہواؤں کی رفتار پچھلے کئی برسوں سے زیادہ تیز ہوگی۔ یہ ہوا حالیہ ہواؤں کے واقعات سے بھی زیادہ تیز ہونے کا امکان ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.