مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ بٹے کاؤنٹی کے چیف کوری ہونا نے بدھ کو دو لوگوں کو ایک مقام پر اور ایک دیگر کو دوسرے مقام پر مردہ پائے جانے کی تصدیق کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تینوں میں سے ایک کار سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا اور اس نے کار کے اندر ہی دم توڑ دیا۔
واضح رہے کہ شمالی کیلیفورنیا کے جنگل میں تین ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے آگ لگی ہوئی ہے جس سے ہزاروں افراد خطرے کے پیش نظر اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
فائر بریگیڈ کے چیف جیک کیگلے نے میڈیا کو بتایا کہ فائر فائٹرز آگ کو بڑھنے سے روکنے کی بجائے لوگوں کی جانوں اور گھروں کو بچانے پر توجہ دے رہے ہیں۔