حیدرآباد: عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کن اثرات کے درمیان بھارت نے جس طرح اس کا سامنا کیا اس کی اب پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے۔ صرف یہی نہیں عالمی ادارہ صحت نے بھی بھارت میں کیے جانے والے سائنسی اقدامات کو سراہا ہے۔ بل گیٹس نے کورونا ویکسین بنانے کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں: ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری، ایک بڑی کامیابی: بھارت بائیوٹیک
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے جنرل سکریٹری ٹیڈروس ایڈونوم گیبریسز نے ٹویٹ کرکے بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت فیصلہ کن اقدامات اٹھا رہا ہے، جو کووڈ 19 وبا کو ختم کرنے کے عزم کو اظہار کرتا ہے۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو پھر موثر اور محفوظ ویکسین ہر جگہ دستیاب ہوگی۔ انہوں نے یہ ٹویٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔'
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹویٹ کیا کہ دنیا کی جنگ میں بھارت کے سائنسی اقدامات اور ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس ٹویٹ کو وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کو بھی ٹیگ کیا ہے۔