ETV Bharat / international

امریکہ میں یکم مئی تک تمام لوگوں کو 'کورونا ویکسینیشن' کا ہدف

وائٹ ہاؤس ایسٹ روم میں تقریر کرتے ہوئے بائیڈن نے ویکسینیشن میں تیزی لانے کے اقدامات کا اعلان کیا، ساتھ ہی اہلیت کی پابندی کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ حفاظتی ٹیکے کو لگانے کے لئے مزید 4 ہزار ایکٹیو ڈیوٹی ٹروپس کو بھی منظوری دی تاکہ ویکسینشن مہم میں تیزی لائی جا سکے۔ اس کے تحت اب میڈیکل طلبا، مویشی کے ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ بھی اس مہم میں شامل کئے جائیں گے۔

Biden
Biden
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 12:30 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ایک سال کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کی رات اپنے پہلے اہم خطاب میں یکم مئی تک امریکہ میں تمام بالغوں کو ویکسین دینے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔

امریکہ میں یکم مئی تک تمام لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کا ہدف

اپنے خطاب میں انہوں نے امریکیوں سے مدد کی اپیل کی اور ان میں ایک نئی امید پیدا کرنے کی کوشش کی۔

وائٹ ہاؤس ایسٹ روم میں تقریر کرتے ہوئے بائیڈن نے ویکسینیشن میں تیزی لانے کے اقدامات کا اعلان کیا، ساتھ ہی اہلیت کی پابندی کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ حفاظتی ٹیکے کو لگانے کے لئے مزید 4 ہزار ایکٹیو ڈیوٹی ٹروپس کو بھی منظوری دی تاکہ ویکسینشن مہم میں تیزی لائی جا سکے۔ اس کے تحت اب میڈیکل طلبا، مویشی کے ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ بھی اس مہم میں شامل کئے جائیں گے۔

لوگوں کو گھروں کے قریب ٹیکے لگانے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے انہوں نے 950 کمیونٹی صحت مراکز اور 20 ہزار سے زائد ریٹیل دوا دکانوں تک ٹیکے کی خوراکیں مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔

امریکی صدر کا مقصد چار جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر امریکیوں کو چھوٹے گروپ میں جمع ہونے کی اجازت دینے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''اس یوم آزادی کو خصوصی بنائیں''۔

بائیڈن نے امریکہ میں ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کا اعلان ملک میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے تقریباً ایک سال بعد کیا۔ اس دوران وائرس سے امریکہ میں 530000 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے تمام لوگوں کو وائرس سے تحفظ کا اپنا وعدہ دہرایا اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی لوگوں کو اس میں اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.