امریکی صدر جو بائیڈن اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ Biden Putin Meeting اس کی تصدیق اعلان وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے اتوار کی رات فرانس کے ایلیسی پیلس کے ایک بیان کے بعد کی۔
ایلیسی پیلس کے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون French President Emmanuel Macron کی طرف سے یورپ میں سلامتی اور استحکام پر بات چیت کے لیے تجویز کردہ سربراہی اجلاس پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ Russia Ukraine Tension
میکرون نے پوتن کے ساتھ دن میں دو بار اور بائیڈن کے ساتھ یوکرین کی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت کی۔ اس حوالہ سے فرانس کا کہنا ہے کہ کانفرنس روس کے یوکرین پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: German Chancellor on Ukraine Crisis: جرمن چانسلر نے یوکرین بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی اپیل کی
وہیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ سربراہی اجلاس اس ہفتے کے آخر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد شروع ہوگی، بشرطیکہ ماسکو فوجی کارروائی کو آگے نہ بڑھائے۔
ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ ہم روس کو جنگ کا انتخاب کرنے کے بجائے تیز اور سنگین نتائج دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اس وقت روس بہت جلد یوکرین پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia Tension: فرانس، جرمنی اور بھارت نے بھی اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی
بائیڈن انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ روس نے یوکرین کے ارد گرد 190,000 فوجیوں کو جمع کیا ہے، جن میں مشرقی یوکرین کے تنازعہ زدہ ڈونیٹسک اور لوہانسک علاقوں میں علیحدگی پسند فورسز بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے۔ شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے۔ امریکی شہری عوامی مقامات پر غیرضروری جانے سے گریز کریں۔