ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ وہ اس ملاقات کے امکان سے انکار نہیں کرتے ہیں۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران روحانی کے ساتھ ملاقات کے امکان کے سوال پر امریکی صدر نے کہا'کچھ بھی ممکن ہے'۔اس سے قبل امریکہ نے منگل کو ایران کی خلائی ایجنسی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ نے گزشتہ برس مئی میں ایران جوہری معاہدہ سے اپنے ملک کے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات بہت ہی تلخ ہو گئے ہیں۔ اس جوہری معاہدے کی دفعات لاگو کرنے کے سلسلہ میں بھی شکوک و شبہات کے حالات بنے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔ معاہدہ کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔