ETV Bharat / international

کورونا وائرس: پودوں سے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ - ویکسین

کینیڈا میں کورونا وائرس پر کی گئی تحقیق میں وبا کے علاج کےلیے پودوں پر مبنی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

A research in Canada has found plants based vaccine for treating Corona virus
کورونا وائرس: پودوں سے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ
author img

By

Published : May 17, 2020, 12:00 PM IST

کینیڈا کی مشہور کمپنی میڈی کاگو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی جانب سے کوویڈ۔19 کے علاج کےلیے چوہوں پر کی گئی تحقیق کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کمپنی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پودوں سے ویکسین تیار کی ہے جو وبا سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ویکسین کی تیاری پر کی گئی تحقیق کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق انہوں نے چوہے پر ویکسین کی ایک خوراک استعمال کی جس کے بعد دس دن تک اینٹی باڈیز حاصل ہوئے۔

میڈی کاگو کی جانب سے کینیڈا کی حکومت اور امریکہ کی ایف ڈی اے سے اس سلسلہ میں انسانوں پر تحقیق کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے جبکہ کمپنی کے مطابق انسانوں کو دی جانے والی خوراک کی مقدار کے بارے میں ابھی فیصلہ کیا جانا باقی ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ تمام رسمی کاروائیوں اور کلینیکل ٹرائلز کے نتائج دیکھنے کے بعد ہم آگے بڑھیں گے اور سال کے اواخر تک ہم لاکھوں ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

میڈی کاگو نے اس سے پہلے بھی متعدد امراض کےلیے ویکسین تیار کی ہے جبکہ 2009 میں صرف 19 دنوں کے دوران کمپنی نے H1N1 فلو کی ویکسین تیار کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.