ETV Bharat / international

یوم مزدور پر امریکہ میں 15ہزار نرسوں کا احتجاج

author img

By

Published : May 2, 2020, 10:42 AM IST

امریکہ میں بین الاقوامی ورکرز ڈے یعنی یکم مئی کو اضافی سیکورٹی اقدامات اور عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وجہ سے لاگو لاک ڈاؤن کے بعد قومی معیشت کو دوبارہ کھولنے کے مطالبہ کے حوالہ سے ملک بھر میں احتجاج ہوئے۔

15,000 nurses protest in US
امریکہ میں 15000 نرسوں کا احتجاج

امریکہ میں ہزاروں مظاہرین نے ملک میں معیشت کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دن بھر ملک بھر میں منعقد مظاہروں میں حصہ لیا۔ نیشنل نرسیز یونائیٹڈ ( این این يو) کی 15000 نرسوں نے ملک کی 13 ریاستوں میں منعقد تقریبا 140 ریلیوں میں حصہ لیا اور انتظامیہ سے ماسک اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کرانے کی مانگ کی۔

این این يو کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بونی کیسٹیلو نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘جب نرسیں محفوظ نہیں ہیں، تو مریض بھی محفوظ نہیں ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ نرسیں لوگوں کا علاج کرنے کے لئے تیار ہیں ، لیکن کورونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن میں خود کو قربان کرنے کے لئے نہیں۔

انہوں نے کہا ’’اس مزدور تحریک اور محنت کشوں کے جشن منانے کے دن نرسوں کی یونین ان سیکورٹی اقدامات کا مطالبہ کرنے کے لئے کھڑی ہوئی ہیں جن کی انہیں اب ضرورت ہے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.