عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے دنیا بھر میں اب تک تقریبا 18 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 8.24 کروڑ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں.
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سےاب تک 82،414،714 افراد متاثر ہوئے ہیں ،جبکہ 17 لاکھ 99 ہزار 99 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد95 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3،38،561 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکہ کے بعد برازیل اور ہندوستان کورونا سے متاثر ہونے والےدوسرے نمبر پرہیں ۔بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک یہاں کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، وہیں برازیل میں یہ تعداد 75 لاکھ کوعبور کر چکی ہے۔