موسیونی نے منگل کے روز کہا کہ جائزہ رپورٹ پیر کو آئے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا ئے گی یا نہیں ۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منگل سے ہی ایک سروے شروع کیا گیا ہے جس میں فروشندہ ، ٹرک ڈرائیوروں، سرحد پر رہ رہے لوگوں، طبی اہلکاروں کے خون کے نمونے لئے جائیں گے تاکہ کورونا وائرس کی جانچ کی جا سکے ۔
انہوں نے کہا’’ افسر اس تعلق سے جائزہ لے رہے ہے ۔ ہم پانچ مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کریں گے ۔ ملک میں 18 مارچ کو نافذ کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہم کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہو سکے‘‘ ۔ یوگنڈا میں اب تک کورونا وائرس کے اب تک صرف 79 کیسز ہی سامنے آئے ہیں جن میں سے 52 افراد صحت یاب بھی ہو گئے ہیں ۔