ETV Bharat / international

سوڈان میں گروپوں کی جھڑپ میں کم از کم 50 افراد ہلاک - سونا ڈائیلاگ کمیٹی

سوڈان کے دارفور میں آپسی تشدد میں جھڑپ کے دوران کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 9:57 PM IST

سوڈان کے مغربی دارفور صوبے کے دارالحکومت الجنایاح شہر میں مہاجرین کے لیے بنائے گئے کیمپ میں باہمی جھڑپوں میں کم از کم 50 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 97 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سونا ڈائیلاگ کمیٹی نے اتوار کے روز طبی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

یہ تشدد ہفتے کے روز مہاجرین کے لیے بنائے گئے کیمپ میں ایک شخص کے قتل کے بعد ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے گروپس کی پر تشدد جھڑپوں میں کئی افراد کی موت ہو گئی۔

ڈائیلاگ کمیٹی نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا کہ ان جھڑپوں میں کم سے کم 50 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 97 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسکائی نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ قبیلائی گروہ نے ان جھڑپوں میں چھوتے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہر میں کرفیو لگے ہونے کے باوجود پرتشدد واقعہ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

یو این آئی، ایم اے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.