ETV Bharat / international

نائیجیریا: نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں 13 افراد ہلاک - نائیجیریا میں حملہ

نامعلوم حملہ آور پیر کے روز ضلع ایڈیکوی کے علاقے میں داخل ہوئے اور مقامی لوگوں پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

Nigeria
Nigeria
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 10:51 AM IST

نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست بینیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ منگل کو مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔

اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ریاستی پولیس کی ترجمان کیترین انینے نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور پیر کے روز ضلع ایڈیکوی کے مقامی علاقے میں داخل ہوئے اور مقامی لوگوں پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس واقعہ کے بعد پولیس ٹیم جائے وقوع پر تعینات کر کے لاشیں وہاں سے برآمد کر لی گئی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور نے متعدد مکانات کو بھی آگ لگا دی جس کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.