ETV Bharat / international

گھانا میں کورونا متاثرین کی تعداد 7303 ہوگئی

author img

By

Published : May 29, 2020, 12:49 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔ اس دوران مغربی افریقی ملک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

The number of Corona victims in Ghana is 7,303
گھانا میں کورونا متاثرین کی تعداد 7303 ہوئی

مغربی افریقی ملک گھانا کے صحت خدمات محکمہ (جی ایچ ایس) نے کہا کہ ملک میں جمعرات کو کورونا وائرس 'کووڈ-19' وبا کے 186 کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7303 ہوگئی ہے۔

جی ایچ ایس نے اپنے کووڈ-19 پورٹل پر کہا کہ 95 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوگئے ہیں۔ ملک میں اب تک اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2412 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 34 ہے۔

جی ایچ ایس نے کہا کہ مغربی افریقی ملک میں کووڈ-19 کے 4857 فعال کیسز ہیں۔گھانا نے کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، ان میں باہر سے آنے والے والوں کو روکنے کے لئے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.