یہ مذاکرات مظاہرین کی قیادت کی طرف سے اس مکالمت کا اصولی فیصلہ کئےجانے کے بعد شروع ہوئے۔
ابتدائی نشست میں متنازع سیاسی معاملات کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سوڈان میں حکمران عبوری فوجی کونسل اقتدار سول قیادت کے حوالے کر دے۔
دوسری جانب یہی فوجی کونسل اگلے دو برسوں کے دوران عام انتخابات کے انعقاد کی خواہش رکھتی ہے۔
سوڈان میں 11 اپریل کو فوج نے عوامی مظاہروں کے تناظر میں تین دہائیوں سے برسراقتدار عمر البشیر کو منصب صدارت سے معزول کر دیا تھا۔ البشیر کرپشن کے الزامات کے تحت اب جیل میں ہیں۔