ETV Bharat / international

نائجیریا میں کثیرالمنزلہ عمارت منہدم، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی - نائجیریا میں عمارتیں گرنے

نائجیریا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں کثیرالمنزلہ زیرِتعمیرعمارت منہدم ہونے سے ہلاک افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں ممکنہ طور پر تقریباً 100مزدور تھے، ملبے میں دبے افراد کی تلاش کے لیے کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

Nigeria building collapse deaths climb to 36, dozens missing
نائجیریا میں کثیرالمنزلہ زیرِ تعمیرعمارت منہدم، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:42 PM IST

Updated : Nov 4, 2021, 8:36 PM IST

نائجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس میں 21 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد جمعرات کو بڑھکر 36 ہوگئی ہے۔

لاگوس ریاست میں قومی ایمرجنسی انتظامیہ ایجنسی (این ای ایم اے) کے کنوینر ابراہیم فرین لوئے نے آج بتایا کہ لاگوس کے اکوئی علاقے میں زیر تعمیر 21 منزلہ عمارت کے ملبے سے بدھ سے لے کر جمعرات کی صبح تک 10 سے زیادہ لاشیں نکالی گئیں۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں نو لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا،’’ بچائے گئے لوگوں میں سے ایک خاتون تھی اور آٹھ مرد تھے۔‘‘انہوں نے معلومات دی کہ پیر کو شروع ہوئی مہم ابھی بھی جاری ہے۔

یہ معلوم نہیں ہے کہ ابھی بھی کتنے لوگ ملبے کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، لیکن جائے وقوعہ پر موجود ایک کاریگر نے اندازہ لگایا تھا کہ جب یہ عمارت منہدم ہوئی تو وہاں 100 افراد کام کر رہے تھے، یعنی 55 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

علاقے میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر ایک سال سے زیادہ وقت سے چل رہی تھی۔

لاگوس صوبے کے گورنر باباجیدے سانوو - اولو نے ایک بیان میں عمارت گرنے کی جانچ کے لیے آزاد پینل کی تشکیل دینے کا اعلان کیا اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے آزاد پینل کو 30 دن کا وقت دیا ہے۔ چھ رکنی پینل اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ آیا اس منصوبے کی نگرانی میں ریاستی ریگولیٹرز کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے کہا،’’ٹیم حادثے کے ہر پہلو کی جانچ کرے گی اور مستقبل میں اس طرح کے ہونے والے واقعات کو روکے گی۔ جانچ حکومت کے ذریعہ پہلے سے کی جارہی عبوری جانچ کا حصہ نہیں ہے۔‘‘

لاگوس صوبے کے گورنر نے مزید کہا کہ "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب کچھ کر رہے ہیں،" انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ تباہی میں ملوث افراد کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں عمارتیں گرنے کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں، خاص طور سے لاگوس میں جس میں پچھلے سال ایسے چار حادثات ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

Last Updated : Nov 4, 2021, 8:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.