ETV Bharat / international

نائجیریاـ: اندھا دھند فائرنگ میں چار افراد ہلاک - ہلاک

نائجیریا کی بینوے ریاست کے ایک گاؤں میں مسلح افراد کے حملے میں چار گاؤں والے ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

نائجیریاـ: ایک حملے میں چار افراد ہلاک
نائجیریاـ: ایک حملے میں چار افراد ہلاک
author img

By

Published : May 14, 2020, 4:27 PM IST

افریکی ملک نائجیریا کی بینوے ریاست میں مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں برسا کر چار افراد کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔ جمعرات کو بینو ریاست پولیس نے واقعے کی تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ ریاست کے گوما کے گاؤں تسے ہاگا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے حفاظت کے لئے ہاتھا پائی کی۔

بینوے میں پولیس کے ایک ترجمان کیتھرین این نے صحافیوں کو بتایا کہ دو افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو دیگر افراد اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ جاری ہے اور قاتلین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.