ETV Bharat / international

صومالیہ میں طوفان سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر

افریقی ملک صومالیہ میں قدرت کی تباہی نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ صومالیہ میں آئے گردابی طوفان کے سبب کم از کم نو افراد کی موت ہو گئی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:08 PM IST

صومالیہ میں آئے گردابی طوفان کے سبب کم از کم نو افراد کی موت ہو گئی اور 180,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ گردابی طوفان میں تقریباً 7,500 مویشی (اونٹ، بھیڑ، بکری) کی موت ہو گئی۔ یہاں متعدد مقامات پر طوفان نے تباہی مچائی ہے۔

او سی ایچ اے نے اپنی حالیہ ریلیز میں پیر کے روز کہا متاثرہ علاقوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے اور خانہ بدوش کمیونٹیز کی تقریباً 4,000 جائداد تباہ ہو گئی۔

شروعاتی سروے کے مطابق اسکول، صحت سہولیات، سرکاری دفاتر اور تقریباً 80 فیصد رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.