یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے، جب ریاست کے جوس ساؤتھ لوکل گورنمنٹ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک وین میں سوار نامعلوم بندوق برداروں نے بار میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
وہیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بندوق برداروں کی تلاش اور گرفتاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے چیف اوباگا نے بتایا کہ جائے حادثہ کی فوری تفتیش کے بعد حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس قابلِ مذمت حملہ کو انجام دینے والوں کے خلاف کارروائی کرکے جلد ہی انہیں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
حالیہ مہینوں میں افریقی ملک کے گنجان آبادی والے مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے کئی حملے کئے ہیں، جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اراکین کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔