ETV Bharat / international

کینیا: مسلسل کم ہونے والے گینڈوں کو بچایا جا سکے گا - چڑیا گھر

انڈوں کو سفید نر گینڈے کے جمے ہوئے اسپرم کے ساتھ مصنوعی طور پر فرٹیلائز کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہیں دوسری سفید مادہ گینڈے کے رحم میں ڈال کر زائگوٹ اور بچے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 7:42 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:46 AM IST

افریقی ملک کینیا میں شمالی سفید گینڈے کی مسلسل کم ہونے والی نسل پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ماہرین جنگلات اور مویشیوں کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مسلسل کم ہوتے سفید گینڈوں کی نسل میں اضافہ کیا جانا اب ممکن ہو سکے گا۔

کینیا: مسلسل کم ہونے والے گینڈوں کو بچایا جا سکے گا

ان کا کہنا ہے کہ جنگل میں دو مادہ سفید گینڈوں کے انڈوں کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔

بعد ازاں اس سلسلے میں تحقیقات کی مدد سے ان کی نسل کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

مویشیوں کے ڈاکٹر اور سائنس داں روبرٹ ہرمس کا کہنا ہے کہ دونوں سفید مادہ گینڈوں میں حاملہ ہونے کی صلاحیت نہیں تھی۔ اس لیے ان کی نسل بڑھانے کے لیے واحد راستہ 'سروگیسی' تھا۔

گذشتہ 23 اگست سنہ 2019 کو ناجین اور فاتو نامی دونوں مادہ گینڈوں کے 10 انڈوں کو نکالا گیا تھا۔ اب ان انڈوں کے ذریعہ سروگیسی کی مدد سے بچے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انڈوں کو سفید نر گینڈے کے جمے ہوئے اسپرم کے ساتھ مصنوعی طور پر فرٹیلائز کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہیں دوسری شمالی سفید مادہ گینڈے کے رحم میں ڈال کر زائگوٹ اور بچے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایسے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ کینا میں شمالی سفید گینڈوں کی نسل کو نہ صرف محفوظ رکھا جا سکتا ہے بلکہ بآسانی ان کی نسل میں اضافہ کیا جا سکے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.