وزارت نے بتایا کہ ملک میں تقریبا 5 ہزار لوگوں کا ٹسٹ کیاگیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 115 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 11 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو عالمی وبا کا اعلان کیاتھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں آج تک تقریبا چھ لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار سے زیادہ کی موت ہو چکی ہے۔