برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی دوران اس ملک میں 814 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ملک میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد اب تک 4315687 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی دوران 814 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 131210 ہوگئی ہے۔ اس ملک میں اب تک 30.50 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو ئے ہیں۔