ETV Bharat / international

ایکواٹوریل گینی دھماکے میں 20 ہلاک، 600 زخمی - urdu news

بارود کے استعمال کے دوران غفلٹ کے باعث فوجی اڈے پر دھماکے ہوئے۔

equatorial guinea
equatorial guinea
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 8:18 AM IST

Updated : Mar 8, 2021, 9:40 AM IST

ایکواٹوریل گینی کے سب سے بڑے شہر باٹا میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر اتوار کو متواتر کئی دھماکے ہوئے جس میں 17 افراد ہالک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایکواٹوریل گینی دھماکے میں 20 ہلاک، 600 زخمی

صدر تیودورو اوبیانگ کے مطابق بارود کے استعمال کے دوران غفلٹ کے باعث فوجی اڈے پر دھماکے ہوئے۔ صدر نے پہلے کہا تھا کہ 15 افراد ہلاک اور 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعدازاں ملک کی وزارت صحت نے بتایا کہ دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور 420 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ اتوار کو شام چار بجے ہوا۔

صحت افسران کے مطابق دھماکے سے عمارت کے نیچے ابھی بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں جن کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مقامی ٹیوی چینل نے دھماکے کے مقام پر کافی دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا ہے جب دھماکے کے بعد لوگ بھاگ رہے تھے اور چیخ پکار کر رہے تھے۔

وزارت صحت نے ٹویٹ کیا ہے کہ صحت کے کارکنان حادثے کے مقام پر موجود ہیں اور زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں، زخمی لوگوں کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ لوگ ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ذریعہ مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ملبے اور دھواں کے بیچ سڑکوں پر لوگ چیخ چیخ کر رو رہے ہیں۔

عمارت کی چھتیں ٹوٹ گئیں ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 9:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.