ممبئی (مہاراشٹر) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے جمعرات کو کامیڈین اداکار راجو سریواستو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مزاح نگاری کو یاد کیا۔ دہلی کے ایمس ( آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں گزشتہ 41 دن زیر علاج رہنے کے بعد سریواستو نے بدھ کے روز آخری سانس لی۔ نوعمری سے بچپن کے پرستار رہے سریواستو کو تفریحی دنیا میں سب سے بڑا کام امیتابھ بچن کی طرح ڈائیلاگ بولنے اور ان سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے ہی ملا تھا۔Amitabh Bachchan Pays Tribute to Raju Srivastava
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ 'ایک اور ساتھی، دوست اور تخلیقی فنکار ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔ اچانک علالت کے باعث ان کی موت نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے وقت کو مکمل ہونے نہیں دیا۔ ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ ہمارے ساتھ زندہ رہے گا۔ وہ منفرد، بے باک اور بے تکلف تھے اور مزاح سے بھرپور تھے۔ وہ اب جنت سے مسکراتے ہوئے ہمیں دیکھ رہے ہیں اور وہ خدا کی خوشی کا باعث بنیں گے'۔
58 سالہ سریواستو کو 10 اگست کو دہلی کے ایک ہوٹل میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایمس لے جایا گیا تھا۔ ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اور تب سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
بچن نے اپنے پوسٹ میں شییئر کیا کہ انہوں نے سریواستو کے خاندان کو اسٹینڈ اپ آرٹسٹ کے علاج میں مدد کرنے کے لیے ایک وائس نوٹ بھیجا تھا۔ امیتابھ لکھتے ہیں کہ ' ہر روز صبح کے وقت میں ان کے قریبی لوگوں سے ان کی خیریت دریافت کرتا تھا، انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ ان کی حالت کو بیدار کرنے کے لیے وائس نوٹ بھیجیں۔ میں نے ایسا ہی کیا اور پھر انہیں وہ وائس نوٹ سنایا گیا، جسے سن کر انہوں نے اپنی آنکھیں تھوڑی کھولی اور پھر بند کرلی'۔
بھارت کے اسٹینڈ اپ کامیڈی کے شعبہ میں سریواستو کا نام کافی مقبول رہا ہے۔ وہ پہلی بار ممبئی تب آئے تب فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو مہلک چوٹ آئی تھی۔ بچن کے ساتھ ان کا لگاؤ برسوں پرانا ہے اور میگااسٹار کی تصویر آج بھی سریواستو کی گھر کی رونق بڑھا رہی ہے۔