ممبئی: حال ہی میں فلمساز کرن جوہر نے اپنی آئندہ فلم ' گووندا نام میرا' کے حوالے سے ایک مزے دار ویڈیو شیئر کیا تھا۔ اب فلم کے میکرز نے فلم کے مرکزی اداکار وکی کوشل، کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کی پہلی جھلک شیئر کردی ہے اور فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔Govinda Naam Mera new posters
انسٹاگرام پر وکی نے اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا' گووندا نام میرا، ناچنا کام میرا، آرہا ہوں جلد، اپنی کہانی لے کر۔ گووندا نام میرا 16 دسمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگا'۔
وہیں کیارا نے بھی فلم سے اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا ' آؤ اور سُکو کے ساتھ ہائے ہُکو کہو۔ گووندا نام میرا 16 دسمبر سے نشر ہو رہا ہوں'۔ دوسری طرف بھومی نے اپنا پوسٹر شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'اے ، گوری آرہی ہے، تیار ہو کہ نہیں؟، گووندا نام میرا 16 دسمبر کو نشر ہوگا'۔
ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک مڈر مسٹری فلم ہونے والی ہے، جو 16 دسمبر 2022 سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔ 'بھوت پارٹ ون: دی ہانٹیڈ شپ' کے بعد 'گووندا نام میرا' دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی وکی کی دوسری فلم ہے۔ وہیں یہ فلم وکی کی مشہور فلم 'سردار ادھم' کے بعد دوسری ایسی فلم ہوگی جسے ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز کیا جارہا ہے 'گووندا نام میرا' کے میکرز جلد ہی فلم کا آفیشل ٹریلر ریلیز کریں گے۔
اس کے علاوہ وکی ، سارہ علی خان کے ساتھ ہدایت کار لکشمن اٹیکر کی اگلیرومانوی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ہدایت کار آنند تیواری کی فلم بھی ہے جس میں ترپتی ڈمری بھی ہیں اور اس کے بعد وہ میگھنا گلزار کی اگلی بایوپک 'سیم بہادر' میں فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا کے مد مقابل ہوں گے۔
دوسری طرف بھومی ارجن کپور کے ساتھ 'دی لیڈی کِلر'، گوری خان کی پروڈکشن 'بھکشک' اور انوبھو سنہا کی 'بھیڑ' میں نظر آئیں گی۔ وہیں کیارا آنے والی میوزیکل ساگا فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' میں کارتک آرین کے مد مقابل نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: Katrina Kaif Blushes سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں