ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani on Sidharth Malhotra: سدھارتھ ملہوترا کی شفقت دیکھ کیارا نے کہا 'اس شخص کے پاس میرا دل ہے' - سدھارتھ ملہوترا نے کیارا کے نام ایوارڈ کیا

فلم شیر شاہ کی جوڑی یعنی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔ حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا نے ایک ایوارڈ جیتنے کی کامیابی کا سہرا اپنی اہلیہ کیارا اڈوانی کو دیا۔ کیارا اڈوانی اپنے شوہر کے اس انداز بے حد متاثر نظر آرہی ہیں۔

سدھارتھ ملہوترا کی شفقت دیکھ کیارا نے کہا 'اس شخص کے پاس میرا دل ہے'

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 12:51 PM IST

حیدرآباد: گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی سوشل میڈیا میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ایک ایوارڈ تقریب سے سدھارتھ ملہوترا کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد صارفین اس جوڑی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں سدھارتھ کو ایوارڈ قبول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جمعہ کی رات سدھارتھ کو اپنے اسٹائلش انداز کے لیے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس کے بعد سے وہ انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ ریڈ کارپیٹ میں جلوہ گر ہونے کے علاوہ مداحوں کو سدھارتھ کا وہ انداز بے حد پسند آرہا ہے جس میں وہ کیارا کے تئیں اپنی شفقت ظاہر کرتے ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں سدھارتھ کو اپنے اس ایوارڈ کو اپنی اہلیہ کیارا کے نام وقف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سدھارتھ کے اس انداز نے نہ صرف مداحوں کے دل کو چھوا ہے بلکہ کیارا بھی اپنے شوہر سے متاثر نظر آرہی ہیں۔

ہفتے کے روز کیارا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر سدھارتھ کی وائرل ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کیارا نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میرا دل اس شخص کے پاس ہے'۔ اس ایوارڈ کو کیارا کے نام کرتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ 'میری شادی کے بعد یہ میرا دوسرا ایوارڈ ہے۔ پہلا ایوارڈ اداکاری کے لیے تھا، یہ اسٹائل کے لیے ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میری بیوی خوش ہوں گی۔ وہ ایک اچھی اداکار ہے جو انتہائی اسٹائلش بھی ہیں ۔ یہ اس کے لیے ہے'۔ شیرشاہ اداکار نے اپنی ٹیم اور ڈیزائنر کا بھی شکریہ ادا کیا جو انہیں اسٹائلش لک دینے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔

سدھارتھ ملہوترا کی شفقت دیکھ کیارا نے کہا 'اس شخص کے پاس میرا دل ہے'
سدھارتھ ملہوترا کی شفقت دیکھ کیارا نے کہا 'اس شخص کے پاس میرا دل ہے'

مزید پڑھیں:Happy Holi from Kiara Advani: کیارا اڈوانی نے اپنی ہلدی رسم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.