ممبئی: آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کا پیارا پالتو جانور فج منگل کی صبح انتقال کر گیا۔ سُشانت کی بہن پرینکا سنگھ نے ٹویٹر پر اداکار کے ساتھ فج کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور سُشانت کے مداحوں کو اس افسردہ خبر کی جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بہت وقت تک رہے! اب تم اپنے دوست کے ساتھ جنت میں ہوگے۔۔ جلد ہی آئیں گے! تب تک کے لیے ۔۔۔۔میرا دل ٹوٹ گیا ہے'۔Sushant Singh Rajput Pet Dies
-
So long Fudge! You joined your friend’s Heavenly territory… will follow soon! Till then… so heart broken 💔 pic.twitter.com/gtwqLoELYV
— Priyanka Singh (@withoutthemind) January 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">So long Fudge! You joined your friend’s Heavenly territory… will follow soon! Till then… so heart broken 💔 pic.twitter.com/gtwqLoELYV
— Priyanka Singh (@withoutthemind) January 16, 2023So long Fudge! You joined your friend’s Heavenly territory… will follow soon! Till then… so heart broken 💔 pic.twitter.com/gtwqLoELYV
— Priyanka Singh (@withoutthemind) January 16, 2023
پرینکا کے یہ خبر شیئر کرنے کے فوراً بعد سُشانت کے مداحوں نے اس پوسٹ پر اپنے ردعمل ظاہر کیے اور سشانت کے اہل خانہ سے دلی تعزیت ظاہر کی۔ ایک پرستار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' تمہاری روح کو سکون ملے فج، کہنے کےلیے کچھ نہیں ہے۔۔۔ یہ ہم سب کے لیے دل کو توڑ دینے والی خبر ہے۔۔۔ لیکن وہ سُشانت کا سچا دوست ہے اور اس کے ساتھ ہمیشہ کے لیے خوش رہنے کے لیے اپنے دوست کے پاس چلا گیا ہے۔۔'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'یہ بہت دل توڑنے والا ہے امید ہے کہ آپ دونوں جنت میں ملیں گے اور ہمیشہ وہاں رہیں گے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا۔ میں صرف تصور کرسکتا ہوں کہ یہ آپ سب کے لیے کتنا مشکل ہوگا۔۔ یہ ہمارے لیے بھی مشکل ہے۔ فج ایس ایس آر سے خالص محبت کرتا تھا۔ ان کی زندگی کا ایک اور حصہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
یہ بری خبر سُشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ 21 جنوری سے چند روز قبل آئی ہے ۔ اداکار 14 جون 2020 کو 34 سال کی عمر میں ان کی باندرہ رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے کافی تنازعات پیدا کر دیے۔ ان کے انتقال کے فوراً بعد اداکار کی اپنے پالتو کتے فج کے ساتھ دلکش تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئی تھی۔