ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan New Haircut: سوشل میڈیا صارفین نے سہانا خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تعریف کی، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 4:48 PM IST

اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا۔ سہانا نئے اوتار میں نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سہانا خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تعریف کی، دیکھیں ویڈیو

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔ سہانا کی ائیرپورٹ میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں جس چیز نے سب کو متاثر کیا ہے وہ ہے ان کے نئے ہیئر کٹ نے۔ سہانا نے اپنے بال چھوٹے کر لیے ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں ممبئی ہوائی اڈے میں داخل ہوتے ہوئے انہیں دیکھا گیا۔ اس دوران سہانا ٹرٹل نیک کراپ ٹاپ اور کارگو پینٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے کم میک اپ کیا تھا اور ہونٹوں میں صرف گلابی لپ گلوس لگایا تھا۔ اس نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ سہانا کا نیا اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پاپارازی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سہانا کی یہ ویڈیو کو شیئر کی ہے۔ سہانا کے اس نئے لک پر سوشل میڈیا صارفین جم کر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'ایس آر کے 2.0'۔ واضح رہے کہ مداحوں کا ماننا ہے کہ سہانا خان اپنے سپراسٹار والد شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتی ہیں،۔ دوسری جانب ایک اور صارف نے لکھا کہ ' سہانا کو اپنی کراپ ٹاپ کی ایک لائن شروع کرنے پر غور کرنا چاہیے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' سہانا پر یہ بال کافی خوبصورت لگ رہا ہے'۔

واضح رہے کہ سہانا بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، انہیں بھی شاہ رخ خان کی طرح اداکاری میں گہری دلچسپی ہے۔ سہانا جلد ہی زویا اختر کی نیٹ فلکس اوریجنل 'دی آرچیز' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ سہانا کے علاوہ امیتابھ بچن کے ناتی اگستیہ نندا، بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی اس فلم سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:Suhana Khan Shares Pics: سہانا خان نے اپنی والدہ گوری خان کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.