ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan sparks nepotism debate: سہانا خان بیوٹی برانڈ کی ایمیبیسڈر بنیں، سوشل میڈیا صارفین نے ٹرول کیا - سہانا خان میبلین کی برانڈ ایمبیسیڈر

سہانا خان نے ممبئی میں ایک گالا ایونٹ میں پریس ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہیں بیوٹی برانڈ میبلین کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جہاں سہانا کے مداح یہ خبر سن کر خوش ہیں وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ سہانا خان نے ایسا کیا کیا ہے۔

سہانا خان بیوٹی برانڈ کی ایمیبیسڈر بنیں
سہانا خان بیوٹی برانڈ کی ایمیبیسڈر بنیں
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 1:33 PM IST

حیدرآباد: سہانا خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی ایک بیوٹی پروڈکٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن چکی ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کو بین الاقوامی کاسمیٹکس برانڈ کے چہرے کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔ جب سہانا خان کو بیوٹی برانڈ میبلین کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اعلان کیا گیا تو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سوال اٹھایا۔ Suhana Khan sparks nepotism debate

یہ پہلی بار تھا جب شاہ رخ خان کی بیٹی میڈیا کے سامنے بات کرتی ہوئی نظر آئیں۔ جیسے ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے اسٹیج پر سہانا کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کردیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے اسٹار کڈ کو ٹرول کیا۔

سہانا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' اگر لفظ 'پریولیج' کو دیکھنا ہے تو یہ دیکھو۔ بیوٹی پروڈکٹ کی ایمبسڈر بننے کے لیے اس نے کتنی محنت کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان میبلین کے ایمبیسیڈر ہیں۔ ان کی نہ تو کوئی فلم ریلیز ہوئی ہے یا کوئی گانا ریلیز ہوا ہے۔ اب اچانک وہ بیوٹی پروڈکٹ کا چہرہ ہیں۔ یہ بہت متعصبانہ ہے۔'

ایک اور نے لکھا کہ ' بالی ووڈ کے ساتھ یہی مسئلہ ہے۔۔۔ اسٹار کڈز کو بغیر کسی فلم کے برانڈ ایمبیسیڈر بنادیا جاتا ہے۔ اس نے ابھی زندگی میں کچھ حاصل نہیں کیا ہے۔۔ لیکن پھر بھی میبلین کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی۔ ان کی پہچان کیا ہے؟۔۔۔ صرف شاہ رخ خان کی بیٹی۔۔ کیا اس نے کچھ بہت اچھا کام کیا ہے جسے دیکھ کر ہم کہیں سہانا، سہانا'۔

جبکہ کئی لوگوں نے سہانا کو پہلی بار عوامی پیلٹ فارم پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ سہانا کو عوام کے سامنے بولتے ہوئے دیکھ کر خوش ہیں۔ کچھ لوگوں نے سوال کیا ہے کہ سہانا کو اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اس طرح کے مقام پر کیوں بٹھایا جارہا ہے۔ سہانا نے نیویارک میں اداکاری کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ جلد ہی دی آرچیز میں خوشی کپور اور اگستیہ نندا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Suhana Khan Vacation Pics: سہانا خان نے اپنی چھٹیوں کی تصویر شیئر کی، پوچھا بتاؤ میں کہاں ہوں ؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.