ETV Bharat / entertainment

Big B takes lift from fan: ٹریفک میں پھنسے امیتابھ بچن نے ایک مداح سے لفٹ لی، پوسٹ میں شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : May 15, 2023, 10:29 AM IST

امیتابھ بچن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک اجنبی کے ساتھ بائیک سواری کی ایک تصویر شیئر کی۔ بگ بی نے اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں بھاری ٹریفک کے درمیان انہیں اپنی موٹرسائیکل پر لفٹ دی۔

ٹریفک میں پھنسے امیتابھ بچن نے ایک مداح سے لفٹ لی

ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ان کے مزے دوار پوسٹ سے بھرا ہوا ہے۔ اداکار نے ایک بار پھر اپنے نئے انسٹاگرام پوسٹ سے اپنے مداحوں کو ہنسنے کا موقع دیا ہے۔ اتوار کے روز بگ بی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک اجنبی کی موٹرسائیکل پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اس تصویر کے پیچھے کی ایک دلچسپ کہانی بتائی۔Big B takes lift from fan

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ' اس سواری کے لیے آپ کا شکریہ دوست۔۔۔میں آپ کو نہیں جانتا لیکن آپ نے میری مدد کی اور اس بھاری ٹریفک جام کے درمیان تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے اپنے مجھے وقت پر میری کام کی جگہ پر پہنچادیا۔۔ آپ کا شکریہ'۔

بگ بی کو موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے شخص کو ایک پیلی ٹی شرٹ اور ٹوپی لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار کو بھورے رنگ کے ویسٹ کوٹ اور نیلے رنگ کے پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ امیتابھ بچن نے جس طرح اپنے پوسٹ میں موٹرسائیکل کے مالک کو شکریہ ادا کیا ہے، اس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ان کی نواسی نویا نے امیتابھ کے پوسٹ پر تبصرہ کرتےہوئے 'ہنسنے والا ایموجی شیئر کیا ہے۔ وہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ نے ایک اجنبی سے سواری لی'۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس بھی اہم کردار میں ہیں۔ ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پروجیکٹ کے دو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ اسے ہندی اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ بگ بی ریبھو داس گپتا کی اگلی کورٹ روم ڈرامہ فلم سیکشن 84 میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Amitabh Bachchan On Elon Mask ای لیو اور مصیبت آگئی، بلیو ٹک واپس ملنے پر امیتابھ کا رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.