ممبئی: سہانا خان، جو زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی آرچیز سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں، نے اپنے والد شاہ رخ خان کی طرف سے تحفے میں ملی ڈائری کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس ڈائری میں شاہ رخ خان نے اداکاری کے بارے میں ضروری باتیں لکھی ہیں تاکہ سہانا اپنے والد کی جانب سے ملنے والی تعلیم کو اپنی اداکاری میں اتار سکیں۔ SRK gifts Suhana Khan journal on acting
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ان میں سے ایک تصویر میں یہ جھلک ملتی ہے کہ یہ اداکاری کے بارے میں لکھی گئی ایک ڈائری ہے جو ایک والد نے اپنی بیٹی کو تحفے میں دیا تھا۔ چار تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'ٹیوسڈے انسپریشن'۔ جیسے ہی سہانا نے یہ تصویر پوسٹ کی، اس کے فورا بعد شاہ رخ خان نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' وہ سب کچھ جو میں اداکاری کے بارے میں نہیں جانتا ہوں میں نے اسے تمہارے سیکھنے کے لیے اس میں لکھا دیا ہے اور اب تم مجھے وہ سب واپس سکھانا میرے چھوٹے بچے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
حال ہی میں سہانا نے اپنی آنے والی فلم دی آرچیز کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ یہ فلم مشہور کامکس دی آرچیز کا بھارتی ورژن ہوگا اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹفلکس پر ریلیز کردیا جائے گا۔ آرچیز سے نہ صرف شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں بلکہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اور سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور بھی نظر آنے والی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرنے کے بعد زویا اختر نے سیٹ سے کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھی۔ پہلی تصویر کلپ بورڈ کی ہے، جب کہ دوسری تصویر ایک گروپ فوٹو ہے جس میں پوری کاسٹ اور عملہ موجود ہے۔ تیسری تصویر میں ایک کیک نظر آرہا ہے۔ چوتھی تصویر میں، زویا، اگستیہ، سہانا اور دیگر کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سہانا نے زویا کی اس پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور اس کا کیپشن دیا کہ ' شوٹنگ ختم'۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں میکرز نے فلم بیشرم رنگ کے پہلے گانے کی نقاب کشائی کی جسے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا لیکن کچھ سیاستدانوں نے گانے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے یہ بھی کہا کہ فلم کے گانے میں تبدیلی نہیں کی گئی تو اسے ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی آنے والی فلم ڈنکی ہے جس میں تاپسی پنو بھی ہوں گی اور وہیں وہ جنوبی ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان میں بھی نظر آئیں گے۔