ETV Bharat / entertainment

UK PM Rishi Sunak's reception سونم کپور نے رشی سنک کے یو کے انڈیا ہفتے کے استقبالیہ میں بھارت کی نمائندگی کی - یو کے انڈیا ویک کے برطانیہ وزیراعظم کا استقبالیہ

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ جہاں سے اداکارہ نے اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

سونم کپور نے رشی سنک کے یو کے انڈیا ہفتے کے استقبالیہ میں بھارت کی نمائندگی کی

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 10:05 AM IST

سونم کپور کو برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک کی جانب سے ان کی رہائش گاہ 10 ڈاؤنگ اسٹریٹ میں منعقدہ ایک استقالیہ تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے بدھ کے روز اس تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا بھارتی انداز دیکھنے کو ملا۔ یہ استقبالیہ یوکے-انڈیا ہفتہ 2023 کا حصہ ہے۔ جہاں سونم کپور نے بھارت کی نمائندگی کی۔UK PM Rishi Sunak's reception

اس تقریب کے لیے اداکارہ نے روہت بل کی ڈیزائن کردہ ساڑی کا انتخاب کیا اور اسے تھوڑا گلیمرس رنگ کے دینے کے لیے اداکارہ نے ساری کے ساتھ ایک سفید اوور کوٹ بھی پہنا۔ سونم کے اس لک کو ان کی بہن ریا کپور نے اسٹائل کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اس تقریب کے لیے اپنے لک کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے سونم نے لکھا کہ 'یوکے انڈیا ہفتہ کے تحت 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ میں نے بھارت کی نمائندگی روہت بل کی ڈیزائن کردہ ساڑھی میں کی۔ کتنا خوبصورت دن تھا اور مجھے لندن کے خوبصورت گرمی کے موسم میں ساڑھی پہن کر خوشی ہوئی'۔

سونم کی ان تصاویر پر ان کے شوہر آنند آہوجا نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ کئی مداحوں نے بھی اپنے تبصرے دیے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' کتنی خوبصورت، بہت سے لوگوں نے انہیں خوبصورت اور شاندار کہا ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' بے حد حسین'۔ اس کے علاوہ ملائکہ اروڑہ، سمانتھا روتھ پربھو، ارجن کپور سے لے کر بھومی پیڈنیکر اور دیشا پٹانی تک سبھی نے انسٹاگرام پر ان کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس استقبالیہ کی میزبانی برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر میں کی تھی اور یہ انڈیا گلوبل فورم کے فلیگ شپ ایونٹ یوکے انڈیا ویک کا حصہ ہے، جو 26 سے 30 جون تک لندن میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایک ہفتہ طویل اس پروگرام کا مقصد برطانیہ اور بھارت کے درمیان شراکت داری کو عزت دینے اور مضبوط کرنے کی کوشش کرنا ہے اور ساتھ میں ایک ایسا پلیٹفارم فراہم کرنا ہے جہاں سیاست، تجارت، کاروبار، پائیداری، سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

منگل کو سونم نے اپنی فلم بلائنڈ کا ٹیزر ریلیز ریلیز کیا۔ اس میں سونم کو ایک پولیس اہلکار کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی بصارت کی کمزوری کے باوجود ایک سیریل کلر کا پیچھا کرتی ہے۔ شوم مکھیجا کی ہدایت کاری میں بنی فلم بلائنڈ میں پورب کوہلی، ونے پاٹھک، للیٹ دوبے، اور شبھم صراف بھی ہیں۔ یہ فلم 2011 میں اسی نام سے ریلیز ہوئی کورین کرائم تھرلر کا بالی ووڈ ریمیک ہے، جس کی ہدایت کاری آہن سانگ ہون نے کی تھی۔ سونم آخری بار 2019 کی فلم دی زویا فیکٹر میں دولکر سلمان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ ان کے بیٹے وایو کی پیدائش کے بعد ان کی پہلی فلم بلائنڈ ہوگی۔

مزید پڑھیں:Sonam Kapoor at Coronation Concert: بادشاہ چارلس سوم کے کورونیش کنسرٹ میں سونم کپور کی شرکت، نمستے کہہ کر برطانیہ کے عوام کا دل جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.