ETV Bharat / entertainment

Web Series Dahaad سوناکشی سنہا کی ویب سیریز 'دہاڑ' بارہ مئی کو ریلیز ہوگی - او ٹی ٹی پر دہاڑ ویب سیریز

سوناکشی سنہا آنے والی ویب سیریز 'دہاڑ' سے اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کر رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں اداکار وجے ورما بھی نظر آئیں گے۔ ویب سیریز دہاڑ 12 مئی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ Sonakshi Sinha new Web Series

سوناکشی سنہا کی ویب سیریز 'دہاڑ' بارہ مئی کو ریلیز ہوگی

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 9:15 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویب سیریز ’دہاڑ‘ 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔ سوناکشی سنہا او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ ان کی پہلی ویب سیریز 'دہاڑ' 12 مئی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سوناکشی سنہا ویب سیریز 'دہاڑ' میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ایمیزون پرائم اور سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس ویب سیریز کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ اس میں سوناکشی سنہا ایک سخت پولیس افسر کے انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں وجے ورما سوناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ زویا اختر اور ریما کاگتی کی بنائی گئی یہ ویب سیریز ہندوستان کی پہلی ایسی ویب سیریز ہے جسے برلن فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فروری میں اس کے پریمیئر کے بعد اب یہ 12 مئی کو ایمیزون پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، وجے ورما، گلشن دیویا اور سوہم شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہاڑ کو مشترکہ طور پر ریما کاگتی اور زویا اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس ویب سیریز میں سوناکشی سنہا ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی جو ایک مجرم کے ساتھ مل کر قتل کے لرزہ خیز کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ سیریز کی کہانی راجستھان کے ایک چھوٹے سے قصبے پر مبنی ہوگی جہاں کئی خواتین کی لاشیں پائی جاتی ہیں۔ پھر اس کیس کو سلجھانے کی ذمہ داری سوناکشی سنہا کو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Film Ishq بھوجپوری فلم عشق اکیس اپریل کو ریلیز ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.