ETV Bharat / entertainment

Sonakshi Sinha and Zaheer Iqbal Relationship: سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال نے اپنے رشتے کی تصدیق کردی، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 3:21 PM IST

اداکار ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے۔ حالانکہ ظہیرنے سالگرہ کی مبارکباد دینے میں تاخیر کردی کیونکہ سوناکشی کی سالگرہ 2 جون کو ہوتی ہے۔ Sonakshi Sinha and Zaheer Iqbal Relationship

سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال نے اپنے رشتے کی تصدیق کردی

حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'لیڈی دبنگ' سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بالآخر عوامی پلیٹ فارم پر اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے۔ ایک طویل وقت سے سوناکشی کا نام فلم 'نوٹ بُک' کے اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے لیکن اس جوڑے نے کبھی بھی اپنے رشتے کے تعلق سے کھل کر بات نہیں کی لیکن ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے رشتے کی تصدیق کردی ہے اور اب جلد شادی بھی کرلیں گے کیونکہ سوشل میڈیا پر دونوں نے ایک دوسرے کو ' آئی لو یو' کہا ہے۔ Sonakshi Sinha and Zaheer Iqbal Relationship

ظہیر اقبال نے سوشل میڈیا میں ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سوناکشی کو ' آئی لو یو' کہا ہے۔ وہیں اداکارہ نے بھی اس پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ظہیر اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں سوناکشی سنہا نظر آرہی ہیں۔ ظہیر اقبال نے سوناکشی کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہیپی برتھ ڈے... مجھے نہ مارنے کے لیے شکریہ، آئی لو یو (میں تم سے پیار کرتا ہوں)، آنے والے وقت میں ہم ایسے ہی کھائیں گے، پیار کریں گے اور ہنستے مسکراتے رہیں گے'۔ حالانکہ ظہیر نے سالگرہ کی مبارکباد دینے میں تاخیر کردی کیونکہ سوناکشی کی سالگرہ 2 جون کو ہوتی ہے۔ لیکن اس پوسٹ کے ذریعہ ظہیر نے واضح الفاظ میں سوناکشی کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کردی۔

سوناکشی نے جیسے ہی ظہیر اقبال کی یہ پوسٹ دیکھی تو وہ خود کو روک نہ سکیں۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا، 'شکریہ ..لو یو اور اب میں تمہیں کو مارنے آرہی ہوں۔' ظہیر کی اس پوسٹ پر پترلیکھا، سدھارتھ ملہوترا، ورون شرما، تارا ستاریا اور ہما ​​قریشی سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے پسند کیا ہے۔

اب جب سوناکشی۔ظہیر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کے ردعمل بھی آنے لگے۔ زیادہ تر مداحوں نے جوڑے کو بہت بہت مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی کئی مداحوں نے جوڑے کو جلد شادی کرنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال فلم 'ڈبل ایکس ایل' میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ جوڑا کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گا۔ فلم میں ہما قریشی کا بھی اہم کردار ہے۔ آپ کو بتا دیں ظہیر نے سلمان خان کی فلم 'دی نوٹ بک' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: Sonakshi Sinha Engaged: کیا سوناکشی سنہا نے منگنی کرلی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.