ETV Bharat / entertainment

Sheezan Khan Gets Bail تونیشا شرما معاملے کے ملزم شیزان خان کو دو ماہ بعد ضمانت ملی - تونیشا شرما موت معاملے میں شیزان خان کو ضمانت

کئی ماہ جیل میں رہنے کے بعد ٹیلی ویژن اداکار شیزان خان کو ہفتے کے روز ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت مل گئی۔ شیزان کو 20 سالہ اداکار کی موت کے فوراً بعد خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تونیشا شرما معاملے کے ملزم شیزان خان کو دو ماہ بعد ضمانت ملی

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 5:08 PM IST

Updated : Mar 5, 2023, 7:56 AM IST

ممبئی: واسئی کی عدالت نے ہفتہ کے روز ٹیلی ویژن اداکار شیزان خان کو ضمانت دے دی جو کہ تونیشا شرما کے 'خودکشی' کیس میں ملزم تھے۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت دی ہے اور پاسپورٹ جمع کرانے کو کہا ہے۔ 20 سالہ تونیشا شرما گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ٹی وی شو کے سیٹ پر اپنے واش روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ واش روم گئی تھی اور کافی دیر تک وہاں سے واپس نہیں آئی۔ جس کے بعد وہ واش روم میں مردہ پائی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس نے ان کی وجہ پھانسی بتائی ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد تونیشا کی والدہ نے اداکار شیزان خان کے خلاف شکایت درج کرائی جو ان سے کچھ وقت تک رشتہ میں تھے۔ خان پر والیو پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں جلد ہی گرفتار کر لیا گیا اور انہیں وسائی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تونیشا کی والدہ ونیتا شرما نے الزام لگایا کہ شیزان خان نے تونیشا کو اسلام قبول کرنے اور حجاب پہننے پر مجبور کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی نے بتایا تھا کہ شیزان سیٹ پر منشیات استعمال کرتا تھا۔ شیزان نے اسے تھپڑ بھی مارا تھا ۔تاہم بعد میں شیزان کے اہل خانہ نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

شیزان کے وکیل ایڈوکیٹ شیلیندر مشرا نے بھی تونیشا کے خاندان پر سنگین الزامات لگائے۔ مشرا نے کہا کہ اس کے چچا سنجیو کوشل اس کی ذہنی پریشانی اور خودکشی کی ایک وجہ ہو ہوسکتے ہیں۔تونیشا کی والدہ اور سنجیو کوشل ادکارہ کے مالی معاملات کو کنٹرول کرتے تھے، جس کی وجہ سے اکثر تونیشا کو اپنے ہی پیسوں کے لیے ان سے گڑگڑانا پڑتا تھا۔ مشرا نے مزید کہا کہ تونیشا کی ماں نے اس کا فون بھی توڑ دیا تھا اور اس کا گلا دبانے کی کوشش کی۔ نونیشا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 'بھارت کا ویر پترا- مہارانا پرتاپ' سے کیا۔ بعد میں انہوں نے 'چکرورتن اشوک سمراٹ'، 'گبر پونچھ والا'، 'شیر پنجاب: مہاراجہ رنجیت سنگھ'، 'انٹرنیٹ والا محبت' اور 'عشق سبحان اللہ' جیسے شوز میں کام کیا۔ تونیشا نے 'فتور'، 'بار بار دیکھو'، 'کہانی 2: درگا رانی سنگھ'، اور 'دبنگ 3' جیسی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Ali Baba Dastaan-E-Kabul علی بابا داستانِ کابل میں تونیشا شرما کی جگہ اب منول چداسامہ شہزادی مریم کا کردار ادا کریں گی

Last Updated : Mar 5, 2023, 7:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.