ETV Bharat / entertainment

Sharmila Tagore on Taimur شرمیلا ٹیگور نے تیمور کے نام پر کیے گئے نازیبا تبصروں پر کہا ' ایسی سوچ کہاں سے آتی ہے'

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 5:16 PM IST

شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا میں کیے گئے ایک نفرت انگیز تبصرے کو پڑھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔ ایک شخص نے تیمور کی پیدائش پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' بہتر ہوتا اگر کرینہ کو زیکا ہوجاتا اور تیمور کبھی پیدا ہی نہیں ہوتا'۔

شرمیلا ٹیگور نے تیمور کے نام پر کیے گئے نازیبا تبصروں پر کہا ' ایسی سوچ کہاں سے آتی ہے'

شرمیلا ٹیگور 1960 کی دہائی کے اوائل سے ہی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور وہ اب تک کئی تنازعات و تنقید کا سامنا بھی کرچکی ہیں لیکن ان کے پوتے تیمور علی خان کی پیدائش پر جتنے تبصرے کیے گئے اس چیز نے اداکارہ کو کافی پریشان کیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب تجربہ کار اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے پوچھا گیا کہ جب لوگوں کے ایک حصے نے اپنے پوتے کا نام تیمور رکھنے کی مخالفت کی تب ان کا ردعمل کیسا تھا۔ اداکارہ نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک شخص نے پوسٹ کیا تھا کہ 'بہتر ہوتا اگر کرینہ کپور کو زیکا ہوا ہوتا تو تیمور کبھی پیدا نہ ہوتا'۔زیکا ایک بیماری ہے جو زیکا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جو مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

موجو اسٹوری کے ساتھ ایک انٹرویو میں شرمیلا نے سماج کے مختلف گوشوں سے پیدا ہونے والی نفرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' کیا آپ واقعی سب کو خوش کر سکتے ہیں؟ تو پھر کوشش کیوں کریں؟ کیونکہ اگر آپ دوسرے لوگوں کی رائے کے مطابق چلنے لگے تو آپ کی اپنی توجہ، آپ کی اپنی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں اور آپ واقعی جیت نہیں رہے ہیں تو آپ ویسے بھی ہار ہی گئے ہیں تو پھر اس راستے پر جانے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ خود کو بھی خوش کر سکتے ہیں'۔

جب شرمیلا سے پوچھا گیا کہ کچھ لوگوں نے تیمور کے نام کی مخالفت کی تھی، اس پر ان کا کیا ردعمل ہے تب شرمیلا نے کہا کہ' یہاں غصہ جذبات نہیں ہے، آپ صرف ایک بار پھر مشاہدہ کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں۔ دراصل میں میں تبصرے پڑھتی نہیں ہوں کیونکہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں۔ لیکن میں نے ایک پوسٹ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ 'بہتر ہوتا اگر کرینہ کو زیکا ہوتا اور تیمور کبھی پیدا نہ ہوتا'۔ میں نے کہا کہ کوئی ایسا کیسے سوچ سکتا ہے؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایسے بچے کو اتنا نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچیں جو صرف ایک دن کا ہوا ہے؟ ایسی سوچ کہاں سے آتی ہے؟ مجھے ڈر نہیں لگتا لیکن میں سوچتی ہوں کہ یہ دنیا کیا ہے؟ اور یہ کون لوگ ہیں؟ یا جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں کیا اسے دہراتے بھی ہیں؟ کیا یہ حقیقت ہے؟

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 2012 میں شرمیلا کے بیٹے اداکار سیف علی خان سے شادی کی۔ جوڑے نے 20 دسمبر 2016 کو اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کا استقبال کیا۔ لوگوں کے ایک حصے نے بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.